ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ؛   ملتان  میں  چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے ریلی کا انعقاد

125

ملتان، 17 نومبر (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ہفتہ شان رحمت العالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کے سلسلہ میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو  کیجانب    سے شان رحمت العالمین ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو  سے  تا بوسن روڈ تک نکالی گئی ۔

شان رحمت العالمین ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو عرفان فرید نے کی جبکہ  ادارہ میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے بھی شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو عرفان فرید  نے کہا کہ  ہفتہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے ، ہفتہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم 16 نومبر سے 22 نومبر تک خاص اہتمام سے منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر اہتمام مختلف پروگرام کئے جارہے ہیں۔ 18 نومبر کو   میلاد شریف، 19 نومبر کو  تقریری مقابلہ، 20 نومبر کو   کوئز پروگرام، 21 نومبر کو   مقابلہ نعت خوانی جبکہ 22 نومبر کو مقابلہ حسن قرآت کا انعقاد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفتر میں کیا جائے گا۔