ملتان ، 17نومبر (اے پی پی ): ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین کے حوالے سے نعت،قرآت تقاریر کے ڈویژنل مقابلے جاری ہیں۔اس سلسلے میں کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمتہ للعالمینﷺ کا ڈویژن میں آغاز کیا جا چکا ہے ۔ڈویژن لیول پر جیتنے والے طلباء پنجاب لیول پر اپنے اضلاع کی نمائندگی کریں گے ۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ آزادی اظہار رائے سے مذہبی جذبات مجروع کرنے والے لائق مذمت ہیں، نبی کریم ﷺ ہر مسلمان کے دل میں بستے ہیں۔ نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔گستاخانہ خاکے شرپسند اقدام، ہر سطح پر مذمت کریں گے۔
کمشنر ملتان نے کہا کہ ہم شان مصطفیٰ ﷺ بیان کرکے دنیا کو امن کا پیغام دے رہے ہیں۔











