ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے یونیورسٹی آف صوابی میں پولیس   کیجانب   سے  موک ریہرسل

100

 

صوابی ، 25 نومبر (اے پی پی ): ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایات پر ایمرجنسی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈی ایس پی لاہور تاج محمد اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نورالامین خان   کی زیر نگرانی صوابی یونیورسٹی میں موک ریہرسل کی گئی۔

 موک ریہرسل میں خطرے کے سائرن بجتے ہی چند منٹوں میں پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔  موک  ریہرسل میں   ضلعی پولیس، آر آر ایف کمانڈوز سکواڈ اور پولیس کے چاک و چوبند مختلف دستوں نے بھرپور مظاہرہ کرکے مشقیں کیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے سائرن بجتے ہی موقع پر بروقت پہنچ کر چاروں اطراف سے صوابی  یونیورسٹی کو گھیرے میں لے لیا، آپریشن 50 منٹ تک جاری رہا۔

 اسی دوران تین شدت پسند فرضی طور پر مارے گئے جبکہ ایک شدت پسند کو گرفتار کرکے وی آئی پی مغوی کو باحفاظت بازیاب کرایا گیا،  ریسکیو 1122 بھی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو  ایمبولینس میں ڈال کر فوری طور ہسپتال منتقل کر دئیے۔

موک ایکسر سائز کا مقصد تمام محکمہ جات اور دیگر محکموں کو ہائی الرٹ رکھنا ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے طریقے سے آگاہ کرنا ہے.موجودہ حالات کی پیش نظر دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے کسی وقوعہ کے سرزد ہونے پرپولیس،ایلیٹ فورس،آر آر  ایف کمانڈوز اور دیگر نفری کو موقع پر پہنچنا  ہے  ۔عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری طور پر متعلقہ تھانہ کو اطلاع دیکرذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

اس دوران  یونیورسٹی ایڈمیسٹریشن عملہ، سیکیورٹی انچارج ذیشان خان، ایس ایچ او لاہور آئین خان و دیگر آفسران موجود تھے۔