اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی  برائے کورونا وائرس کا اجلاس 

95

اسلام آباد،25نومبر  (اے پی پی):پارلیمانی کمیٹی  برائے کورونا وائرس کا اجلاس بدھ کو  یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت منعقد ہوا ، اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ میری خواہش تھی تمام جماعتیں  اس اجلاس میں شریک ہوتیں کیونکہ کچھ فیصلے قومی اہمیت کے ہوتے ہیں۔کچھ مسائل  پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔  کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے این سی او سی حکام نے  کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں شدت آئی ہے۔ عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے۔ کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہیے۔

  ڈاکٹر فیصل سلطان نے کوروونا  کی صورتحال پربریفننگ دی اور ہسپتالوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیا جبکہ  وفاقی وزیر اسد عمر نے  اجلاس   سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی قیادت کو اپنے طرز عمل کو بدلنا ہوگا، ہمیں لوگوں کو سمجھانا ہے کہ وہ عملدرآمد کرنا ہے۔ کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے،بڑی تعداد میں کورونا سے متاثرہ لوگ ہسپتالوں میں جا رہے ہیں۔عوام کے روزگار متاثر ہونے کا  بھی خدشہ ہے۔

اس  موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی سیاسی امور ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ عوام کی زندگیاں خطرے میں ہیں ایسے موقعے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔اپوزیشن کا اجلاس میں نہ آنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ اسپیکر نے ہمیشہ اپوزیشن کو عزت اور احترام دیا اور ہمیشہ ایوان کو بہتر انداز میں چلایا ہے۔

اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی ،وفاقی وزراء سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔