سکھر: خورشید احمد شا ہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،خورشیداحمد شاہ بھتیجی کے انتقال کے باعث پیش نہ ہوسکے

0
211

سکھر۔09نومبر(اے پی پی ): احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے سیدخورشیداحمد شاہ ،ان کے بیٹوں ،بیگمات اور داماد صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت 18 ملزمان کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کےاثاثے بنانے کے الزام میں داخل ریفرنس کی سماعت ہوئی تاہم سماعت کے موقع پرسید خورشیداحمد شاہ بھتیجی کے انتقال اور اس کی آخری رسومات میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوئے جبکہ ان کے دونوں صاحبزادے فرخ شاہ ،زیرک شاہ اور داماد صوبائی وزیر اویس شاہ و دیگر ملزمان پیش ہوئے ۔

سماعت کے موقع پرخورشید احمد شاہ کے وکیل نے عدالت کو آگاہی دی کہ خورشید شاہ کی بھتیجی انتقال کرگئی ہیں اوروہ ان کی آخری رسومات میں شریک ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے اس لیے آج کی پیشی پر انہیں استثنیٰ دیاجائے جس پر عدالت نےانکی آج کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی ،واضح رہے کہ سیدخورشید احمدشاہ ان کی بھتیجی کے انتقال کے باعث حکومت کی جانب سے چار روز کے پیرول پر 7 نومبرسے 11 نومبر تک کے لیے رہا ہیں۔