صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان  بھٹی کا سہولت بازاروں اور فلور ملز کادورہ

241

چنیوٹ،09 نومبر ( اےپی پی):  حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان  بھٹی  نے سہولت بازاروں اور فلور ملز کادورہ  کیا۔صوبائی وزیر نے سہولت بازاروں میں موجود اشیاء کا معیار اور دستیابی کو چیک کیا۔ صوبائی وزیر نے فلور ملز کا بھی دورہ کیا، آٹے کی پیداواری صلاحیت ، کوالٹی اور سپلائی کو چیک کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب بھر میں سہولت بازاروں کی صورت میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔عوام کو اشیائے خوردونوش کی ہر صورت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ضلعی افسران کی کارکردگی اور انتظامات قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آئندہ مالی سال میں چنیوٹ کیلئے بے شمار سکیمیں لا رہے ہیں۔