احمدپورشرقیہ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری انوارالحق کا سینٹرل جیل کا ماہانہ دورہ

116

احمدپورشرقیہ،01 دسمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری انوارالحق    نے  سینٹرل جیل کا ماہانہ دورہ کیا  اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو دی جانے والی سہولیات پراطمینان کا اظہار کیا۔

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے جیل  آمد  پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو  سلامی پیش کی اور جج صاحبان نے ویمن وارڈ ،ہسپتال، بیرکس، کیچین  کا دورہ کیا  اور اسیران سے ان کے مسائل دریافت کئے گئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انوارالحق نے بہاولپور سے  معمولی جرائم سے تعلق  رکھنے والے  05 اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کر دیا۔

 اس موقع پر جیل سپریٹنڈنٹ شیرام توقیر خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایکزیکٹیو اسد طارق بھی ہمراہ تھے۔