اوکاڑہ:با ہمت بزرگ افراد اسکیم کا افتتاح، رجسٹرڈ خواتین میں دو ہزار ماہانہ رقم کے کارڈز تقسیم کر دیئے گئے

181

اوکاڑہ،01 دسمبر(اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح اوکاڑہ میں بھی با ہمت بزرگ افراد اسکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

 ڈی سی عامر عقیق نے متعلقہ افسران اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ رجسٹرڈ باہمت خواتین کو دو ہزار ماہانہ رقم کے کارڈز تقسیم کئے ۔

ڈی سی عامر عقیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب  کے احکامات کی روشنی میں باہمت بزرگ خواتین کی لسٹوں میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے اور   تینوں تحصیلوں کے تین ہزارسےزائدرجسٹرڈ باہمت بزرگ افرادکو کارڈز کا اجرا جلد کر دیاجائے گا۔

اس موقع پر باہمت خواتین نے موجودہ حکومت کے سنہری اقدام کو سراہتے ہوئے دعائیں دیں۔