اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی  کی ڈپٹی سپیکر کو دوبارہ اسمبلی آمد اور کرونا سے صحت یابی پر مبارکباد

102

پشاور، 8دسمبر(اے پی پی): اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کرونا سے صحت یاب ہوکر دوبارہ اسمبلی آنے پر ڈپٹی سپیکر محمود جان خان سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔

مشتاق غنی نے ڈپٹی سپیکر کو دوبارہ اسمبلی آمد  اور ان کو صحت یابی پر مبارکباد پیش کی اور انکو اسمبلی آمد پر خوش آمدید کہا اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔