ملتا ن ،14 دسمبر (اے پی پی ):انفورسمنٹ ٹیم کا ملتان ٹریفک پولیس کے ہمراہ تجاوزت کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ۔ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے سیداں والا بائی پاس چوک سے ڈی ایچ اے گیٹ تک مین روڈ اور سروس روڈ کی حدود میں قائم عارضی تجاوزات کو موقع پر ختم کرکے جبکہ مستقل تجاوزات قائم کنندہ کو حتمی وارننگ اور نوٹسز جاری کر دیئے۔تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ایم ڈی اے انفوسمنٹ ٹیم کا عملہ اور انچارج اسپیشل سکواڈ ٹریفک پولیس ملتان محمد سلیم سکند ر شریک تھے۔











