شہر یو ں کو کورونا وائر س کے خطرات سے محفو ظ رکھنے کے لئے پہلے کی طر ح بھرپور اقدامات کر نا ہو ں گے : ظہیر حسن

94

نارووال،14 دسمبر( اے پی پی) :ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہما را ضلع پو لیو،ڈینگی سے مکمل محفو ظ ھے، لیکن دوسرے مر حلے میں شہر یو ں کو کورونا وائر س کے خطرات سے محفو ظ رکھنے کے لئے پہلے کی طر ح بھرپور اقدامات کر نا ہو ں گے کیونکہ کورونا وئر س سے بچنے کا وا حد حل کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے لہذا اب پہلے سے زیا دہ چوکس رہنا ہو گا ،عام با زاروں ،اوپن مارکیٹس اور پبلک مقا ما ت پر کورونا ایس او پیز کی پاسدار ی کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئے، سبزی و فروٹ منڈیو ں سمیت ہو ٹلز و دیگر مقا ما ت پر مو جود لو گو ں کے کورونا ٹیسٹ لئے جا ئیں، فیس ما سک کا استعما ل یقینی بنایا جا ئے بصورت دیگر ہمیں کسی بھی آزما ئش سے گز رنا پڑسکتا ہے ۔ انہو ں نے یہ بات ڈسٹر کٹ ریسپا نس کمیٹی اور کورونا وائر س کے ممکنہ پھیلا ﺅ کی رو ک تھا م کے حوا لے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں  ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو عائشہ غضنفر ، اسسٹنٹ کمشنر وقار اکبر چیمہ ، سی ای او ڈا کٹر حا فظ محمد خا لد ، فوکل پرسن ڈاکٹر نو ید حیدر، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر خا لد محمو د، ڈپٹی ڈا ئریکٹر زراعت چوہدر ی محمد عارف ، ڈسٹر کٹ سول ڈیفنس آفیسر عا صم ریا ض وا ہلہ ،ڈی او انڈسٹریز ذیشان نیاز ،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر کا لجز مر اد علی گوندل ، ایڈ یشنل ڈا ئر یکٹر لا ئیو سٹا ک ڈا کٹر عمیر ، سیکریٹری آر ٹی اے مریم خا ں ، اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ما حولیات حمید اختر، ڈسٹرکٹ پاپو لیشن آفیسر سجا د احمد چوہدری ، انٹا ما لو جسٹ اما نت علی ،سی ڈی انسپکٹر محمد اکرام، سمیت ایجوکیشن ،ریسکیو 1122 ،فوڈ اور میو نسپل کمیٹیز کے افسرا ن نے بھی شر کت کی۔