اوکاڑہ: بین الاضلاعی 5 رکنی ڈکیت گینگ کا  سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

161

اوکاڑہ، 04دسمبر(اے پی پی ): تھانہ شاہبھور پولیس نےخطرناک بین الاضلاعی 5 رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،شوکت علی عرف شوکی قوم چوٹیاں کوساتھیوں سمیت ایس ایچ او سیف الرحمن تھانہ شاہبھورنےگرفتارکرلیا۔ شوکی ڈکیت گینگ مبینہ طور پر اوکاڑہ شاہبھور روڈ پر   گاڑیوں اور راہگیروں سے موبائل فون نقدی اور موٹرسائیکل وغیرہ چھینتا  تھا ۔

اس گینگ کو ٹریس کرنے کے لئے ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد اور ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل اوکاڑہ ظفر اقبال ڈوگر کی زیر نگرانی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں اے ایس آئی نعیم اے ایس آئی سعید اے ایس آئی منیر احمد ملک ریاض نے انتھک محنت اور تکنیکی مہارت سے گینگ کو گرفتار کر کے ملزمان سے اسلحہ نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا جبکہ  شناخت پریڈ کے لئے ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل بھجوایا جا رہا ہے، اس خطرناک گینگ کے پکڑے جانے سے سنگین وارداتیں کم ہو گئیں ہیں۔