ایبٹ آباد؛ گلیات میں برفباری کا سلسلہجاری،سڑکوں کی بحالی کا آپریشن شروع

191

ایبٹ آباد، 12 دسمبر(اے پی پی ): گلیات میں برفباری کا سلسلہ  جاری  ہے  ،سڑکوں کی بحالی کا آپریشن شروع کردیا  گیا  ہے ۔

ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے  مطابق سیاح دوران برف باری غیر ضروری سفر سے گریز کریں،پھسلن کے باعث سڑک بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے، سیاح دوراں سفر تیز رفتاری سے گزیز کریں اور  گاڑیوں کے ساتھ چینز کا استعمال ضرور کریں۔

 ترجمان جی ڈی اے کے مطابق  سیاح علی الصبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں، مقامی آبادی اور سیاحوں کی رہنمائی کیلئے کنٹرول روم فعال ہے، مقامی آبادی اور سیاح مدد و رہنمائی کیلئے 03411112226 پر رابطہ کریں۔