بورے والا: ہسپتال میں مستحق و معذور افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کردیئے گئے

110

بورےوالا،یکم دسمبر(اے پی پی): حکومت کی جانب سے ملک بھر کے مستحق،نادار اور معذور افراد کو علاج معالجہ کی مفت اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے بورے والا ہسپتال لاہور روڈ میں کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان،سینئر راہنماء چوہدری اعجاز اسلم،ڈاکٹر عبدالحفیظ میاں،ڈاکٹر سہیل عزیز اور ڈاکٹر غلام نبی نے مستحق معذور افراد میں کارڈ تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مقررین نے کہا کہ ایک ذمہ دار ریاست قوم کو اپنے بچوں کی طرح  سمجھتی ہے اور انکو صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے جاری کردہ صحت انصاف کارڈ پر ایک خاندان کو یکمشت 3لاکھ 60 ہزار روپے تک کا علاج معالجہ کروانے کی سہولت حاصل ہوگی، اس مقصد کے لئے بورے والا ہسپتال لاہور روڈ اور ایمان سرجیکل ہسپتال آفاق خاں چوک کے علاوہ ملک بھر میں مقرر کردہ پرائیوٹ ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت ہوگی۔