حکومت نوجوان طبقہ کو کھیلوں  کی  سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے:گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان

92

 

پشاور، 10 دسمبر(اے پی پی): گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ صوبہ میں کھیلوں کے میدان آباد دیکھ کر دلی مسرت ہوتی ہے، صوبائی حکومت نوجوان طبقہ کو  کھیلوں  کی   سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روزلالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری انڈر16 جونیئر چمپئن شپ میں ہاکی مقابلوں کے فائنل میچ کے بعد منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ جونیئر انڈر16 چمپئن شپ نوجوانوں کیلئے اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ،جس سے عالمی کھیل کے مقابلوں کیلئے ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور آج نوجوانوں کا ہاکی کا میچ دیکھ کر قومی ہاکی ٹیم کے یادگار مقابلوں کی یاد تازہ ہوگئی۔ انہوں نے قومی کھیل ہاکی کو پروموٹ کرنے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کردار کو بھی سراہا۔

 گورنر شاہ فرمان نے میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم پنجاب A کوٹرافی دی اور بہترین کھلاڑیوں میں گولڈمیڈلز بھی تقسیم کئے، گورنرنے جیتنے والی ٹیم کومبارکباد بھی دی اورفائنل میچ کی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری محمدعاصم باجوہ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اوردیگر متعلقہ حکام اور کھلاڑی بھی موجوجود تھے۔