ہری پور ؛ شوکت خانم کینسر ہسپتال کی زیر نگرانی  کینسر کے مریضوں  کیلئے  خون عطیہ   کیمپ کا انعقاد

113

 

ہری پور،10 دسمبر (اے پی پی ):تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی میں شوکت خانم کینسر ہسپتال پشاور کی زیر نگرانی کینسر کے مریضوں کے لئے خون عطیہ  کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، کیمپ میں شوکت خانم کینسر ہسپتال پشاور سے ڈاکٹرز و سٹاف نے شرکت کی ہے۔

خون کی ڈونیشن سے قبل  باقاعدہ طور پر  سکرینگ کی گئی ،خون کی ڈونیشن کے لئے کاوش و سوشل ایکٹوسٹ ارم رشید المعروف رمی خان کی زیر قیادت درجنوں نوجوانوں نے کینسر کے مریضوں کے لئے خون کا عطیہ دیا ہے۔

شوکت خانم کینسر ہسپتال پشاور کے ڈاکٹر رضوان نے بتایا کی 100 نوجوانوں کی خون کی ڈونیشن کے لئے  سکرینگ  کی گئی ہے جن میں سے 80 نوجوانوں نے خون کا عطیہ دیا ہے۔جس کیمپ کے کامیاب کرنے پر ہم تمام ڈونڑز و معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

ڈونیشن کیمپ میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ہے۔