حکومت پنجاب کی ہدایت پر   چنیوٹ میں  عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

167

چنیوٹ،یکم  دسمبر ( اے پی پی): حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ہاکی سٹیڈیم سیٹلائٹ ٹاؤن  میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا،ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ غزالہ کنول اور دیگر ریونیو کے افسران اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر موجود تھا۔

ریونیو عوامی خدمت کچہری میں انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسران کو اپنے مسائل بتائے۔ ڈپٹی کمشنر و دیگر افسران نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے،درستگی ریکارڈ،فرد کا اجرا،انتقالات کا اجرا،رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ،معائنہ ریکارڈ،ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو کچہری میں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کیے گئے۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے،لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا، علاوہ ازیں ضلع چنیوٹ کی تحصیلوں میں بھی ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جہاں اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کیے۔