سنٹر پر جن کور قم نہیں ملتی ان کے کوائف پور ٹل پر ڈال دیئے جاتے ہیں موبائل پر میسج ملنے کے بعدان خواتین کو رقم بینک سے ملتی ہے: ثانیہ نشتر

99

کلر سیداں ،04 دسمبر (اے پی پی ):معاون خصوصی برائے احساس کفالت پروگرام ثانیہ نشترکادورہ کلر سیداں احساس کفالت سنٹر تحصیل کلرسیداں میں انتظامات کا جائزہ لیا ۔

وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے احساس کفالت پر وگرام ثانیہ نشتر نے  تحصیل کلر سیداں میں گورنمنٹ سکول میں بنائے جانے والے احساس کفالت سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پررقم کے حصول کے لیے آنے والے خواتین سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور احساس کفالت سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

ثانیہ نشترنےدورے کے دوران خواتین سے زمین پر بیٹھ کر با ت چیت کی اوراُن کےمسائل سن کر فوری حل کرنے کا حکم دیا  ثانیہ نشتر نے خواتین سے مقامی زبان میں با ت چیت کی۔

معاون خصوصی کا مزید کاکہناتھاکہ سنٹر پر جن کور قم نہیں ملتی ان کے کوائف پور ٹل پر ڈال دیئے جاتے ہیں موبائل پر میسج ملنے کے بعدان خواتین کو رقم بینک سے ملتی ہے آخرمیں معاون خصوصی نےاسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید کی احساس کفالت سنٹر کلر سیداں میں اچھے انتظامات کرنے پران کی تعریف کی ۔