ہرنائی : بی اے پی مونسپل کمیٹی کی جانب سے پاک فوج، ایف سی بلوچستان زندہ آباد موٹر ریلی کا   انعقاد

100

ہرنائی،04 دسمبر(اے پی پی ):بی اے پی مونسپل کمیٹی ہرنائی کی جانب سے پاک فوج، ایف سی بلوچستان زندہ آباد موٹر ریلی سے نکالی گئی، شاہرگ پہنچنے پر کھوسٹ،شاہرگ،زردآلو سے بی اے پی اور قبائلی معتبرین اور ریلی کے شرکاء  نے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان زندہ آبادکے پرجوش نعر رے لگائے ۔

 ریلی کے شرکاء نے پی ایم ڈی سی سے شاہرگ کوئلے ڈپو تک پیدل مارچ کیا ، شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم  بھی اٹھارکھے تھے۔ ریلی میں درجنوں گاڑیاں، موٹرسائیکلیں بھی شامل تھیں۔ ریلی کی قیادت بی اے پی اربن کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین نے کی۔

شاہرگ کوئلہ ڈپوپر پاک فوج، ایف سی بلوچستان کے حق میں مظاہرہ بھی  کیا گیا  ۔ ریلی و مظاہرہ سے بی اے پی اربن کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین، حسن خان جعفر،قبائلی رہنماء ملک عثمان، خلیل ملازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج، ایف سی بلوچستان کے جوانوں اور آفیسران نے جانوں کے نظرانے پیش کرکے بلوچستان خصوصاً ضلع ہرنائی میں امن وامان قائم کرکے عوام کی جان ومال اور کاروبار کو تحفظ فراہم کیا ہے ۔

 انہوں نے کہاکہ پاک فوج،ایف سی بلوچستان سمیت قومی اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک وقوم کے دشمن ہے ، ملک وقوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے محب وطن نہیں ہوسکتے اور ہم کسی کو ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج سمیت تمام سیکورٹی اداروں کی ملک و قوم کیلئے دی جانے والی قربانیاں ناقابل فراموش  ہیں  جبکہ پوری قوم پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف  ہیں ، دشمن ممالک کبھی بھی پاکستان خصوصاََ بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے ، اس لئے وہ مختلف طریقوں سے سازشیں کررہے اور ان سازشوں کا پاکستانی قوم ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔

 ریلی میں بی اے پی ہرنائی،شاہرگ، کھوسٹ، سزو، اسپین تنگی، زندہ پیر سے ملک صمند خان ترین، محمد انور ترین،حاجی انور الدین ترین، خلیل ملازئی، ضمیرترین، نورسلطان ملازئی،عبداللہ خان،چیئرمین سید خیرشاہ،محمد اشرف ونیچی،ملک قمرالدین ترین، گلستان ترین، ملک عثمان خان، عبدالمجید ترین، نجیب ترین، سمیت پارٹی کے سنیئر رہنماؤں اور قبائلی عمائدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔