سکھر:نیب کے زیراہتمام منی میراتھن ریس کا انعقاد

141

سکھر ،08 دسمبر( اے پی پی ): اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پرنیب سکھرکے زیراہتمام منی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، ایئرپورٹ روڈ پر منی میراتھن ریس میں نوجوانوںاور بچوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔منی میراتھن ریس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب سکھر محمد فہیم قریشی تھے۔منی میراتھن ریس میں سلمان مہر اور سعیدا ±للہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن امداد چانڈیو اور فراز کورائی نے حاصل کی۔ تیسری پوزیشن ہمایوں اور علی رضا لاشاری نے حاصل کی۔

منی میراتھن ریس میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے نیب سکھرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد فہیم قریشی نے کہا کہ نیب جہاں کرپشن کے خلاف کام کررہا ہے وہیں کھیلوں کے فروغ میں بھی مصروف عمل ہے۔نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ا ±سی وقت کرپشن سے پاک کیا جاسکتا ہے جب سب مل کر کرپشن کے خلاف کام کریں گے۔کرپشن ہمارے پیارے وطن کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی دراصل کرپشن کے خاتمہ میں چھپی ہوئی ہے۔