شکرگڑھ ؛پاکستانی والی بال اور فٹ بال  ٹیم کے سابق کپتانوں   کیجانب  سے  کورونا سے بچاؤ اور حفاظتی اقدام کی آگاہی

166

شکرگڑھ،03 دسمبر (اے پی پی ):  کورونا سے بچاؤ اور حفاظتی اقدام کی آگاہی کے لئے پاکستانی والی بال اور فٹ بال  ٹیم کے سابق کپتان میدان میں آگئے، شکرگڑھ کے کچہری چوک میں شہریوں میں ماسک تقسیم کیے  اور آگاہی دی۔

 اس حوالے سے سابق کپتان والی بال ٹیم نصیر احمد کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ماسک پہننا انتہائی ضروری ہےجبکہ سابق کپتان فٹ بال  ٹیم  آصف رضوان کا کہنا تھا کہ ماسک پہن کر اپنی زندگی کے علاوہ دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

اس مہم میں شکرگڑھ الیکٹرانک میڈیا کے اراکین نے بھی شرکت کی-