ڈیرہ مراد جمالی، 03 نومبر (اے پی پی ):سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کی نمازے جنازہ ادا کردی گئی ہے ،نمازے جنازہ میں اعلی سرکاری آفیسران،سیاسی سماجی شخصیات اور مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
سابق وزیر اعظم میرظفراللہ جمالی نے 76 برس کی عمر میں وفات پائی، ان کے سوگ میں ڈیرہ اللہ یار،روجھان جمالی،گنداواہ،اوستہ محمد۔مین ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں ۔











