صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کا   خصوصی افراد کے لیے مالیاتی شمولیت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور

204

 

اسلام آباد،4دسمبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کے لیے مالیاتی شمولیت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انہیں مالی طور پر بااختیار بنانے اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ان کا کردار بڑھانے کے لئے بہت ضروری ہے۔

  وہ جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں خصوصی افراد کی مالیاتی شمولیت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر،  گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین و حبیب بینک کے صدر محمد اورنگزیب اور ملک کے 27 بڑے بنکوں کے صدور و سی ای اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد  معاشرے  کا کمزور طبقہ ہے، ان کو سہولیات کی فراہمی  اور اور معاشی بہبود کے لئے کام کرنا پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔انہوں نے  خصوصی افراد کی مالیاتی شمولیت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے آمدورفت اور رسائی  کو آسان بنانے کے سلسلے میں اقدامات  کیے جائیں۔

 وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تحفیظ غربت  سماجی تحفظ  ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اجلاس  کو خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر نے میں نے اجلاس کو فروری 2020 میں مختلف بینکوں کے صدور اور اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں میں کیے گئے فیصلوں  پر عملدرآمد د کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے اجلاس کو خصوصی افراد  کی بہبود اور سہولت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا آیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے تمام بینکوں اور مائیکرو فنانس بینکس کو پابند بنایا ہے کہ خصوصی افراد کی سہولت کے لیے ریمپس تعمیر کئے جائیں اور بینکوں کی عمارتوں میں ان کی آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ری فنانس سکیموں کے حوالے سے بینکوں کے لئے اہداف مقرر کئے ہیں اور انہیں ہدایت کی ہے کہ دو سال کے اندر تمام بینکوں کے داخلی راستوں پر ریمپس کی تعمیر یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں، ایس ای سی پی اور خصوصی افراد کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جو ان کی معاشی خودمختاری اور فلاح و بہبود کے لئے سفارشات پیش کرے گا۔

 حبیب بینک کے صدر و پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اورنگزیب نے اجلاس کو خصوصی افراد کی سہولت کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 525 برانچز میں آسان انفراسٹرکچر رسائی کا انتظام کر لیا گیا ہے جبکہ 1100 خصوصی افراد کو مالیاتی معاونت فراہم کی گئی ہے، اسی طرح پورے ملک میں خصوصی افراد کی    آواز کے ذریعے رہنمائی کے لئے 151 اے ٹی ایمز نصب کی گئی ہیں۔

 اس موقع پر بینکوں کے سی ای اوز اور صدور نے یقین دہانی کرائی کہ خصوصی افراد کی سہولت اور مالی شمولیت کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے مرکزی بینک اور دیگر کمرشل بینکوں کی جانب سے خصوصی افراد کی سہولت اور معاشی بہبود کے حوالے سے اٹھائے جانےوالے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے خصوصی افراد میں ان سہولیات و رعایتوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔