صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیر مدرراینڈ چائلڈ ہسپتال کا جائزہ

75

لاہور،21دسمبر(اے پی پی):  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیر مدرراینڈ چائلڈ ہسپتال کا جائزہ لینے  کیلئے سائٹ کا دورہ کیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹرودیگرافسران نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکو مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر،فنڈزکی فراہمی اور ہسپتال مکمل کرنے کے ہدف کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرکیلئے وافرفنڈزدستیاب ہیں،نیامدراینڈ چائلڈ ہسپتال ہزاروں ماؤں اور بچوں کی جان بچانے کا ذریعہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کاویژن دے کرپنجاب کے کروڑوں افرادکی دعائیں سمیٹ رہے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی بہترین حکمت عملی کے تحت مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرکاعمل انتہائی تیزی سے جاری ہے، پنجاب کے 7مدراینڈ چائلڈ ہسپتال انشاء اللہ گیم چینجرثابت ہونگے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت کویقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے،پنجاب کے مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں میں ماں اور بچوں کو بین الاقوامی معیارکی شاندارطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسے عوام پر ہی خرچ کئے جارہے ہیں۔ماضی میں ماں اور بچے کی صحت پرکوئی توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے  کہا کہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیرمقررہ وقت پرمکمل کرنے کا ہدف دیاگیاہے۔پنجاب کے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال باقی صوبوں کیلئے رول ماڈل ہونگے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ  وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکومدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیرکے حوالہ سے تمام تفصیلات سے آگاہ کیاجارہاہے۔مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرکی بہتر پیش رفت پروائس چانسلرودیگرمتعلقہ افسران کی کاوش کو سراہتے ہیں۔