ملتان،21دسمبر(اے پی پی):منڈیوں اور ٹرک پوائنٹ کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے بارے میں جائزہ اجلاس ہوا۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے لوہا، ٹمبر، غلہ منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا ٹاسک دیا ہے، منڈیوں کے ساتھ ٹرک پوائنٹ بھی باہر منتقل کیا جائے گا۔
کمشنر ملتان نے ایم ڈی اے کو منڈیوں کی منتقلی بارے ورکنگ کا ٹاسک دیا۔ جاوید اختر محمود نے کہا کہ ترقیاتی ایکٹ 1976 کے تحت شہر کی ترقی ایم ڈی اے کا کام ہے۔کمشنر ملتان نے منڈیوں کی منتقلی اور زمین کے حصول کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ٹاسک بھی سونپ دیا ہے ۔
ایم ڈی اے منڈیاں منتقلی کا لائحہ عمل بنا کر 4 جنوری 2021 کو رپورٹ پیش کرے۔ اس موقع پر ڈی سی ملتان عامر خٹک، ڈی جی ایم ڈی اے آغا علی عباس نے بریفنگ بھی دی۔











