عارفوالا،05 دسمبر (اے پی پی ): محکمہ اینٹی کرپشن نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 31 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی۔
عارفوالا کے نواحی گاؤں 141ای بی میں محکمہ اینٹی کرپشن نے پولیس اور محکمہ ریونیو کے ساتھ ملکر کارروائی کرتے ہوئے ناجائز قابضین سے 31 کنال سرکاری اراضی مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے واگزار کرواکے محکمہ ریونیو کے سپرد کر دی۔
اس حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا فواد احمد نے بتایا کہ قبضہ مافیا نے کئی سال سے سرکاری اراضی پر قبضہ جما رکھا تھا۔ کسی بھی فرد کو سرکاری اراضی پر قبضہ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گئی جبکہ واگزار کروائی گئی اراضی محکمہ ریونیو کے حوالے کی گئی ہے۔











