ملتان، 05 دسمبر (اے پی پی ):پنجاب ہائی وے پٹرول، ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس نے مشترکہ روڈ سیفٹی، سموگ/فوگ آگاہی مہم کے آخری دورانیہ کا انعقاد کیا ،ڈی ایس پی ٹریفک عظمت کامران، روف حسن، محمد جاوید انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ پنجاب ہائی وے پٹرول، شاید جاوید انسپکٹر ، سہیل احمد ٹریفک پولیس اور محمد سرور موٹر وے پولیس نے روڈ سیفٹی آگاہی مہم میں بھرپور شرکت کی اور کرونا وائرس ،سموگ/ فوگ روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفننگ دی ۔
مہم کے اختتام پر روڈ سیفٹی ،سموگ اور فوگ کے حوالے سے واک بھی کا اہتمام کیا گیا ۔
ایس پی ملتان ریجن ہما نصیب نے کہا کہ کرونا وائرس ،سموگ/فوگ سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ سموگ/ فوگ کی صورت میں ڈرائیورز انتہائی احتیاط اور مکمل توجہ سے گاڑی چلائیں۔
مہم میں ڈرائیورز اور پبلک نے بھرپور شرکت کی ۔











