عارف والا: شہر کے  گردونواح  میں شدید دھند کا  سلسلہ جاری

138

عارف والا،14 دسمبر(اے پی پی ):  شہر کے  گردونواح  میں شدید دھند کا  سلسلہ جاری ہے ۔حد نگاہ 90 میٹر سے کم رہ گئی۔

 دھند کے باعث سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوگیا، جبکہ  بیلی دلاور  ،جیونشاہ، مرلے  ،شہزادہ آباد ، قصبہ شیخوپورہ، بلاڑہ حسنکا اور ماڑی پتن سمیت مضافات میں دھند کا سلسلہ برقرار رہنے سے اندرون و بیرون شہر جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ضروری سفر سے عوام اجتناب کریں اور ڈرائیور گاڑیوں میں دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں ۔