عوام کے مسائل کا فوری حل کیا جائے گا۔ہم عوام کے لیے خدمت کا جزبہ رکھتے ہیں: ڈی آئی جی ناصر آفتاب پٹھان

151

جیکب آباد ،14 دسمبر (اے پی پی )؛پولیس ہیڈکوارٹر میں عوام کی شکایات کے حل کے لیے ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان اور ایس ایس پی محمد طارق نواز کی سربراہی میں کھلی کچھری کی انعقاد کیا گیا،ضلعہ بھر سے آئی عوام نے اپنی اپنی شکایات کی اپلیکیشن دی کر زبانی بھی سنائی گئی،ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان صاحب نے عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے بروقت پورے ضلعے کی ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز،اور ہیڈ مہرر کو اسی وقت مسئلے کے مطعلق نوٹیس لیتے ہوئے فوری مسئلے حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی پولیس آفیسر کی دوبارہ شکایات آئی اور عوام سے نارواہ سلوک کرنے والے پولیس اہلکاروں سمیت افسران کو سسپنڈ کیا جائے گا،ڈی آئی جی ناصر آفتاب پٹھان نے ایس ایس پی محمد طارق نواز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جتنی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں ان کے حل کے لیے بزات خود انکوائری کرکے رپورٹ پیش کریں۔