ملتان؛ڈپٹی کمشنرعامر خٹک سے ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر کی ملاقات

216

ملتان ،14دسمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنرعامر خٹک سے ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے  ملاقات کی  ملاقات میں   شہر اولیاء کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لئے موثر حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں شامل ہونیوالی24 یونین کونسلوں میں صفائی کا لائحہ عمل تیار کیا جائےکمپنی کی ورکنگ کو شفاف اور موثر بنایا کے لئے کودباو خاطر میں نہ لایا جائے۔

 عامر خٹک نے کہا ورکرز کے جائز مسائل کو بروقت حل کیا جائے اور ورکنگ پلان تیار کرکے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں منظوری کے لئے لایا جائے، تاکہ ملتان شہر کی مثالی صفائی کے لئے ڈی سی آفس ایم ڈی کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گا۔

ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو مکمل اختیارت حاصل ہیں شہر میں شامل ہونیوالی یونین کونسلوں میں صفائی کے لئے نئے ورکرز کی بھرتی ناگزیر ہےشہر میں کسی بھی جگہ مختصر نوٹس پر صفائی کے لئے4 خصوصی سکواڈ تشکیل دئے جارہے ہیں ۔

فخرالاسلام ڈوگر  نے کہا صفائی ستھرائی کے حوالے سے تاریخی شہر ملتان کو نیا رخ دیا جائے گاویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی ورکنگ کو مکمل کمپنی موڈ میں لایا جائے گا کمپنی کے لئے مطلوبہ ہیومن ریسورس اور مشینری کے حوالے سے پیپر ورک جاری ہے،فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ تمام ایشوز بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔