مظفرگڑھ: چڑیا گھر سے فرار ہونے والا اژدھا مقامی دیہاتیوں نے پکڑ کر انتظامیہ کے حوالے کر دیا

85

مظفرگڑھ، 08 دسمبر(اے پی پی):چڑیا گھر سے فرار ہونے والا اژدھا مقامی دیہاتیوں کی پکڑ میں آگیا،چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا،تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میں ملتان روڈ پر  دریائے چناب  کے مشرقی کنارے پر  واقع چناب پارک میں شہریوں کی تفریح کے لئے دیگر جانوروں کے ساتھ ایک 20 فٹ لمبے اژدھا کو بھی رکھا گیا ہے۔

 گزشتہ شب  موقع پاکر اژدھا اپنے پنجرے سے نکل کر فرار ہو گیا لیکن مقامی دیہاتوں نے اسے دریائے چناب کے کنارے پر دیکھ لیا اور سے پکڑ کر چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔