ملتان، 8دسمبر(اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ، سپیشل پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے مختلف مارکیٹوں میں 6 دوکانیں سیل کر دیں ۔
ایم ڈی اے چوک اور سورج میانی روڈ پرواقع 3 چکن شاپس کو سیل کردیا گیا ،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گلگشت میں3 گارمنٹس شاپس کو بھی سر بمہر کردیا گیا۔











