چنیوٹ ،05 دسمبر(ے پی پی ):وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی ترقی ٹورازم آصف محمود نے ہفتہ کو چنیوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کے ہمراہ چنیوٹ کے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ٹورازم آصف محمود نےچنیوٹ کے تاریخی ورثے عمر حیات محل، بادشاہی مسجد،دریائے چناب اور ٹی ڈی سی پی ہوٹل کا تفصیلی دورہ کیا جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف محمود نے کا کہنا تھا کہ تاریخی ورثوں اور ٹورازم کی بحالی کیلئے حکومت پنجاب خصوصی اقدامات کرنے جا رہی ہے، چنیوٹ ایک تاریخی شہر ہے جس میں عمر حیات محل اور بادشاہی مسجد تاریخی ورثے ہی, ان تاریخی عمارتوں کی بھی جلد تزئین و آرائش کی جائے گی.
انہوں نے ٹورازم کے حوالے سے کہا کہ چنیوٹ میں دریائے چناب ایک خوبصورت مقام ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پردور دراز سے سینکڑوں سیاح سیر و تفریح کیلئے آتے ہیں، دریائے چناب کے ارد گرد محفوظ مقام پر بہت جلد فوڈ سٹریٹ اور دریا کے پلوں پر خوبصورت لائٹنگ اور اسکی تزئین و آرائش کروائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ٹورازم آصف محمود کو چنیوٹ شہر کے تاریخی مقامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
اس موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹر آرکیالوجی عتیق الرحمن،مینجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی تنویر جبار، صدر پی ٹی آئی میاں شوکت علی تھہیم، اقصی حیات لالی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں، اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔











