ملتان؛اولڈ خانیوال روڈ پر اشوک کے تیار 36 درخت لگا کر اشوک ایونیو کی تیاری جاری

166

ملتان، 02 دسمبر(اے پی پی):کمشنر جاوید اختر محمود کے حکم پر شہر میں تیار درخت لگانے کا عمل جاری و ساری ہے، اولڈ خانیوال روڈ پر اشوک کے تیار 36 درخت لگا کر اشوک ایونیو تیار کیا جارہا ہے۔

 کمشنر جاوید اختر محمود نے اشوک کا پودا بھی لگایا اورکہا کہ تمام خالی سڑکوں،گرین بیلٹس پر تیار درخت،پودے لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نادرن بائی پاس پر 950 درخت لگا کر پلکن ایونیو بنایا گیا ہے، ہائی کورٹ روڈ پر 136 تیار درخت لگا کر املتاس ایونیو بنایا گیا ہے جبکہ واٹرورکس روڈ پر ٹرمیریا،پلکن،املتاس،سکھ چین کے 300 درخت لگائے گئےہیں۔

 کمشنر نے کہا کہ مخیر حضرات کا تعاون اور پی ایچ اے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

 ڈی جی پی ایچ اے نے کہا شجرکاری ہماری نسلوں کی بقا کیلئے ضروری ہے،انہوں  نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کو شجرکاری مہم میں اپنا کردار نبھانا ہوگا، وزیراعظم کے کلین گرین مہم وژن کے مطابق شجرکاری جاری ہے۔