ملتان؛ درگاہ حضرت شاہ شمس کے قریب واقع سرکاری اراضی کا قبضہ  محکمہ  اوقاف کو واپس

104

ملتان، 20دسمبر(اے پی پی ): درگاہ حضرت شاہ شمس کے قریب واقع سرکاری اراضی کا قبضہ محمکہ اوقاف کو واپس دلانے کیلئے انتظامیہ کیجانب سے کارروائی کی، جس میں محکمہ ریونیو،انٹی کرپشن، کارپوریشن اور پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے حصہ لیا، اے سی سٹی عابدہ فرید نے قبضہ حاصل کرنے کی کارروائی کی نگرانی کی۔

بابا تلوار شاہ والی گلی میں3کنال3مرلے رقبہ  پر مشتمل چاردیواری پر قابضین نے دوبارہ تالا لگا دیا تھا۔