ملتان، 20دسمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا نیو ملتان میں واقع پارک میں غیرقانونی تعمیرات کا نوٹس ،ملت سکول کے ساتھ سرکاری اراضی پر واقع پارک کی دیکھ بھال مقامی افراد کررہے ہیں، ان افراد کی طرف سے پارک میں بغیر اجازت کمرہ تعمیرکرنیکی شکایت ملی تھی۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اے سی سٹی عابدہ فرید نے پارک کا دورہ کیا اور متعلقہ افراد کو تعمیرات سے روک دیا، اے سی سٹی نے کہا کہ پارک کی دیکھ بھال کیلئے پی ایچ اے اور پھاٹا سے این اوسی حاصل کیا جائے اور پی ایچ اے اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سے پارک میں تعمیرات بارے بھی اجازت طلب کی جائے۔
اے سی سٹی عابدہ فرید نے کہا اگر متعلقہ اداروں نے این او سی جاری نہ کیا تو پارک پی ایچ اے کے حوالے کر دیا جائے گا،اے سی سٹی نے پارک کی بہترین تزئین و آرائش کی تعریف بھی کی۔











