ملتان، 03 دسمبر (اے پی پی ): جسمانی لحاظ سے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں ملتان میں سوسائٹی فار سیپشل پرسنز کے زیراہتمام ابدالی روڈ پر وہیل چیئرز ریلی نکالی گئی جس میں گونگے بہرے اور بصارت سے محروم افراد کے علاوہ جسمانی لحاظ سے اظہار یکجہتی کیلئے نارمل افراد نے بھی شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے کورونا ایس او پیز کے تحت ماسک پہنے،ہاتھوں کو سینیٹائز بھی کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ اس سال سپیشل پرسنز کا اہم ترین ایشو کوویڈ 19کا چیلنج ہے جس سے عام افراد سے زیادہ خصوصی افراد کو اس لیے زیادہ مسائل کا سامنا ہے کہ انہیں اپنے روزمرہ کے ذاتی معمولات میں بھی دوسروں پر انحصار کرنا پڑتا ہے ۔خصوصی افراد نے عزم کا اظہار کیا کہ کورونا سے بچائو کیلئے سرکاری ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔











