ملتان:گھروں پر موجود نہ ہونے والے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے کیچ اپ ڈے پروگرام شروع کر دیا گیا ہے

75

ملتان ،04 دسمبر (اے پی پی ):گھروں پر موجود نہ ہونے والے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے کیچ اپ ڈے پروگرام شروع کر دیا گیا ہےمہم کے پہلے تین روز کی کارکردگی جانچنے  بارے اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان کی صدارت میں  جائزہ اجلاس ہوا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک اور ڈی ایچ او ڈاکٹرسید محمد علی مہدی ھی شریک ہوئے. ڈاکٹرفاروق احمد، ڈاکٹرعابد حسین اور ڈاکٹرہادی حسن نے شرکت کی بریفنگ میں بتایا گیا ۔

مہم کے پہلے3 یوم کے دوران8 لاکھ17 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا دئے گئے ہیں پولیو مہم کا90 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے 9 لاکھ7ہزار بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہےپولیو مہم کے دوران گھروں پر موجود نہ ہونے والے بچوں کو2 یوم کے دوران کور کر لیا جائے گاہر بچے تک پولیو ویکسین کے قطرے پہنچانے کے لئے پولیو ہیروز پرعزم ہیں۔