سیالکوٹ:صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلا ق کا اراضی ریکارڈ سنٹر اور سہولت بازار کا اچانک دورہ

78

 

سیالکوٹ4دسمبر(اے پی پی ):صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلا ق کا اراضی ریکارڈ سنٹر اور سہولت بازار کا اچانک دورہ، صوبائی وزیر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے دورہ پر مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں عملہ کی کمی کے باوجود کام تسلی بخش ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بذریعہ ٹیلی فون اپوائنٹمنٹ لیکر اراضی سنٹر میں آئیں اور اپنے کام کیلئے کسی ایجنٹ کے ذریعہ دفاتر میں کاموں کی روش کو ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام سرکاری محکموں میں باقاعدگی سے سرپرائز وزٹ کریں گے اور سرکاری دفاتر سے رشوت اور اقرباء پروری کا خاتمہ کرکے چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام الناس کسی شارٹ کٹ کو اپنانے کی بجائے سرکاری دفاتر میں بغیر کسی وساطت کے جائیں اور کسی بھی قسم کے مسئلہ کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں اور اس سلسلہ میں ان سے کسی قسم کی رشوت یا نذرانہ طلب کی جاتا ہے تو ہم سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن اور اقرباء پروری ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ اس موقع پر سہولت سنٹر انچارج بلا ل احمد للا نے صوبائی وزیر کو اراضی ریکارڈ کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزیر نے فرد کے اجراء اور انتقالا ت کیلئے آئی ہوئی عوام سے فردا فردا سوالات کئے اور اس کو سہولت سنٹر میں ملنے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر پی پی 36چودھری محمد الیاس اور سلمان طاہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے سہولت بازار جناح اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور عوام الناس کو آٹا کی بلا تعطل ترسیل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے محکمہ فوڈ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ آٹا ٹریکنگ پوائنٹس پر ہر گز رش نہ ہونے دیں اور کررونا ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔