ملتان ا:حساس کفالت پروگرام کے تحت کیش امداد کا سلسلہ جاری 

128

ملتان ،04 دسمبر (اے پی پی ):انکم سپورٹ پروگرام  کارڈ رکھنے والے مستحقین کو12ہزار روپے دئے جارہے ہیں پروگرام کے فوکل پرسن و اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر رانا اخلاق احمد خان نے چاریوم میں کی جانیوالی ادائیگی کاڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے کیسش ادائیگی کے لئےضلع ملتان میں15 سنٹرزمیں85 کاونٹر قائم کئے گئے ہیں1لاکھ6 ہزار مستحقین اس پروگرام سے امداد حاصل کریں گےاب تک13ہزار844 مسحقین امداد حاصل کر چکے ہیں مسحقین میں مجموعی طور پر16 کروڑ60 لاکھ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں رانا اخلاق احمد خان نے کہا کہ تحصیل سٹی میں 5783 مستحقین6کروڑ 96لاکھروپےحاصل کر چکے ہیں، تحصیل صدرکے 3325مستحقین کو 3کروڑ99لاکھ روپے ادا کر دئے گئے ہیں جالپور پیر والا کے1778مستحقین میں2کروڑ13 لاکھ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں تحصیل شجاع آباد کے2918 مستحقین کو 3کروڑ51 لاکھ امداد فراہم کر دی گئی ہے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے احساس کفالت سنٹرز پر انتظامات چیک کرنے لیے دورے بھی جاری و ساری ہیں اے سی سٹی عابدہ فرید نے ملتان شہر میں قائم4 احساس کفالت سنٹرز کا وزٹ کیا اور اے سی سٹی نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرنے کی ہدایات جاری کیں

عابدہ فرید نے سنٹرز پر پینے کے صاف پانی اور ہاتھ دھونے کی دستیات سہولیات کو بھی چیک کیا۔