لاہور،4دسمبر(اے پی پی): وزیر توانائی پنجاب سے سٹیٹ گرڈ کمپنی چین کے پاکستان میں نمائندہ یوسف اور گریس سولر کے سی ای او نعمان خان سمیت تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ گریس سولر اور سٹیٹ گرڈ کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔ سٹیٹ گرڈ لاہور سے مٹیاری 886 کلومیٹر کی گرڈ پہلے ہی پاکستان میں لگا چکی ہے۔
وزیر توانائی پنجاب نے کہا کہ سٹیٹ گرڈ اچھی ساخت کی حامل چین کی سب سے بڑی گرڈ کمپنی ہے۔نئی ٹیکنالوجی سے سولر پلانٹس کی افادیت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لارج سکیل لیتھیم بیسڈ بیٹری سٹوریج سسٹم سولر پلانٹ سے توانائی کی پیداوار کو معتدل رکھتا ہے۔نئی متبادل زرائع توانائی پالیسی انرجی میں نئی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پنجاب باقی دنیا سے توانائی کے میدان میں ہرگز پیچھے نہیں رہے گا، نئی ٹیکنالوجی سے سستی اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار میرا مشن ہے۔











