ملتان ،14 دسمبر (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی آغا محمد علی عباس نے کہا کہ ملتان شہر کے پارکوں میں کینٹینز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ شاہ شمس پارک میں بچوں کے لیئے منی چڑیا گھر بھی بنایا جائے گااس سلسلے میں اخباری اشتہار دینے کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔گل داﺅدی کی تیاریوں کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے آئیندہ ہفتے میں نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ہارٹیکلچر ،انجینئرنگ آفیسران سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔آغا محمد علی عباس نے مزید کہا کہ شہر بھر میں شجر کاری بھرپور انداز سے جاری ہے۔سردیوں کے موسم میں گل داﺅدی کی نمائش کا انعقاد شہریوں کو بھرپور تفریح فراہم کرے گا۔اُنھوں نے اس موقع پر پارکوں میں کینٹینوں ،منی چڑیا گھر کے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں اور اشتہار بنانے کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ پی ایچ اے شہریوں کو پارکوں میں تمام سہولیات مہیا کرنے کے لیئے کوشاںہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چوکوں کو بھی بہتر کیا جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کو بھی بہترین انداز سے آگے بڑھا رہے ہیں ۔پارکوں میں گل داﺅدی اور گیندے کے پھول خوبصورت نظارہ پیش کر رہے ہیں ،گل داﺅدی کا بھرپور انداز سے اس کا افتتاح کریں گے اور شہریوں کو بہترین تفریح فراہم کریں گے۔پارکوں اور گرین بیلٹس پر گیندے اور دیگر پھولوں کے کھلنے سے ماحول خوشگوار ہوگیا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ مشتاق خان ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ محمد اسامہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن جنید اقبال اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس جاوید عارف بھی موجود تھے۔











