تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی، تربیلا بجلی گھر کے 10 پیداوای یونٹ بجلی بند ہو گئے

62

ہری پور    14  دسمبر ( اے پی پی )؛ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی، تربیلا بجلی گھر کے 10 پیداوای یونٹ  بند ہو گئے۔ 7 پیداوای یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  تربیلا ڈیم کےشعبہ تعلقات عامہ کے مظابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی کمی کا سامنا ہے۔ پانی کی کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 17 پیداوای یونٹ میں سے 10 پیداوای یونٹ بند ہو گئے ہیں ۔ سات پیداوار ی یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سے 602میگاواٹ  بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ جبکہ تربیلا بجلی گھر کی پیداوای ہدف 4888میگاواٹ ہے