وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان  کی  پختون روایات  کے  مطابق  وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے احتجاج کرنے والوں  کی  مہمان نوازی، چائے اور کیک سے تواضع کی

50

پشاور،8 دسمبر(اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پختون روایات کو برقرار رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے احتجاج کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کی مہمان نوازی کی۔ وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے عملے نے احتجاجی مظاہرے کے شرکاءکی چائے اور کیک سے تواضع کی۔

اس موقع پر مظاہرے میں کورونا وبا ءکے متوقع پھیلاﺅ کی روک تھام کے لئے مظاہرے کے شرکاءاور کوریج کرنے والے صحافیوں میں فیس ماسکس تقسیم کئے گئے۔ وزیراعلیٰ کی طرف سے اس روایتی مہمان نوازی کو عوامی حلقوں کی طرف سے بے حد سراہا گیا ہے۔

 اس  موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ سیاست اور سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ہم بحیثیت پختون اپنی روایات کو ہر صورت برقرار رکھیں گے۔