اسلام آباد ،12 دسمبر (اے پی پی ): وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کلبوں کی سکروٹنی کا دو روزہ عمل ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ جی ایٹ فور اسلام آباد میں شروع ہو گیا، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن سے منسلک 42 کلبوں کی سکروٹنی کی جارہی ہے ، پہلے روز (آج ) ہفتہ کو 20 اور دوسرے روز (کل) اتوار کو 22 کلبوں کی سکروٹنی کی جائے گی۔
سکروٹنی روزانہ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک ہوگی، کلبوں کی سکروٹنی کمیٹی میں ریجنل الیکشن کمشنر راشد بروہی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالشکور بٹ، سیکرٹری راجہ مسعود احمد اور ممبر و کوآرڈینیٹر شاہد صدیق شامل ہیں۔