ملتان؛ فرانس مردہ باد ریلی،حکومت  سے فرانسی   مصنوعات کے  بائیکاٹ کا مطالبہ

106

ملتان، 12 دسمبر (اے پی پی ): جمعیت علماء پاکستان نورانی سنی تحریک، تحریک لبیک متحدہ میلاد کونسل ملتان کے زیراہتمام فرانس مردہ باد ریلی  گئی ،  ریلی   جنازہ گاہ لوہا مارکیٹ سے نواں شہر چوک تک نکالی گئی جس کی قیادت جے یو پی جنوبی پنجاب کے قائد محمد ایوب مغل نورانی،سنی تحریک کے رہنما مرزا ارشد القادری، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ شفیق اللہ البدری، متحدہ میلاد کونسل کے رکن الدین ندیم حامدی، جےیوپی و تنظیم المدارس کے مفتی عثمان پسروی، ٹی ایل پی،جے یو پی رہنماؤں و دیگر سنی قائدین نے کی۔

 ایوب مغل نے کہا فرانس دنیا اسلام کا دشمن ہے، حکومت پاکستان سرکاری سطح پر فرانس کی  مصنوعات کا بائیکاٹ کرے اور ان کے خلاف آواز حق بلند کرے۔