وہاڑی :ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ملتان رانا اخلاق احمد خاں کے والد رانا محمد افضل خان انتقال کر گئے

72

وہاڑی، 07 دسمبر (اے پی پی ): ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ملتان رانا اخلاق احمد خاں کے والد رانا محمد افضل خان انتقال کر گئے رانا محمد افضل خان کی نماز جنازہ دانیوال ٹاؤن وہاڑی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود، ایڈ یشنل کمشنر ملتان سرفراز احمد، ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی،اے ڈی سی ریونیو ملتان طیب خان، اے ڈی سی جنرل ملتان قمر الزمان قیصرانی، ڈائر یکٹر ڈووپلمنٹ  اتھارٹی چولستان  عبدالغفار چوہدری، اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر فیصل آباد محمد خالد،، اے ڈی سی جنرل قصور احد ڈوگر، اے سی جی ملتان مبشر الرحمان نے شرکت کی نماز جنازہ میں ایم این اے طاہر اقبال چوہدری، اے ڈی سی جنرل وہاڑی خالد محمود گیلانی، اے ڈی سی ریونیو محمد فاروق ڈوگر، اے سی وہاڑی محمد جعفرچوہدری،تحصیلدار اقبال محمود کاٹھیا، سجاد خان کھچی اور دیگر افسران کی بھی شریک ہوئے نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد موجود تھی کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود کی ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ملتان رانا اخلاق احمد خاں سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور درجات بلند کرے کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔