پاکستان سٹیزن پورٹل سے اداروں،بیورکریسی اور وزراء کی کارکردگی جانچنے میں مدد مل رہی ہے؛وزیراعظم عمران خان

163

اسلام آباد،4دسمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل مدینہ کی ریاست کی جانب ایک اہم قدم ہے،اس سے اداروں،بیورکریسی اور وزراء کی کارکردگی جانچنے میں مدد مل رہی ہے،مقامی حکومتوں کے نئے نظام سے انقلاب آئے گا اور عوام کے مسائل ان کے اپنے شہر میں حل ہوں گے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے آپ کو بااختیار بنانے کے لئےاس پورٹل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

جمعہ کو پاکستان سیٹزن پورٹل کی دو سالہ کار کردگی کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل کی ٹیم نے جس عزم سے یہ یونٹ چلایا ہے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اس پورٹل سے عوام کو با اختیار بنانے کے حوالے سے ایک نئی سوچ پروان چڑھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بدقسمتی رہی ہے کہ جس وقت آزادی ملی تو اس سے پہلے یہاں حکومت کرنے والوں کی طرح ہمارےحکمرانوں کی ذہنیت بھی نہیں بدلی۔ وہ یہ سمجھتے رہے کہ انگریز کی جگہ انہوں نے لے لی ہے۔انگریز دوسرے ملک سے آکر یہاں غلاموں پر حکومت کر رہا تھا اپنے ملک کے شہریوں کے ساتھ اس کا رویہ اور جب کہ یہاں مختلف تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انگریز کے اپنے شہری بااختیار اور ٹیکس دینے والے تھے اس لیے انہیں  اور طرز کے رویے کا سامنا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کا قیام مدینہ کی ریاست کی طرف سفر کا اہم قدم ہے ہے مدینہ کی ریاست دنیا کی تاریخ میں میں وہ پہلی فلاحی ریاست تھی جہاں کمزور،یتیم اور ضعیف سب کی ذمہ داری ریاست نے لی۔بادشاہت میں ایسا نہیں ہوتا تھا تھا ی کا رجحان رہا کیونکہ لوگوں سے سے حکمرانوں نے ووٹ لینے ہوتے  ہیں،پاکستان میں بھی جمہوریت کی وجہ سے تبدیلی آئی ہے،یہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کے کام کاج کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں اب تک تیس لاکھ لوگوں نے استعمال کیا ہے ہے اس سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ کس حکومت یا ادارے کے خلاف کتنی شکایات ہیں۔انہوں  نے کہا کہ تمام مسائل مقامی حکومتوں کی ناکامی کی وجہ سے ہیں ہم جومقامی حکومتوں کا نظام لا رہے ہیں اس سے انقلاب آئے گا،گاؤں کے لوگ اپنے نمائندوں کا چناؤ خود کریں گے آگے بینڈ براہ راست ان کے پاس آئیں گے دنیا میں شہری مسائل حکومت حل کرتی ہیں کراچی پشاور سمیت بڑے شہروں میں میں براہ راست انتخابات ہوں گے اور اپنی حکومتیں بنیں گی،ان کے مسائل اپنےشہروں میں ہی حل ہوں گے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ کہ تارکین وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں،ان کی مشکلات اور مسائل سیٹیزن پورٹل کے ذریعے حل ہو رہے ہیں۔انہوں نے اوور سیز پاکستانیوں سے کہا کہ وہ سٹیزن پورٹل کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں خاص طور پر تھانے دار اور اے سی کی جانب سے پیسے لے کر کام کرنے کا مسئلہ درپیش ہے ،اگر یہ لوگ کسی شہری سے رشوت مانگتے ہیں تو وہ فورا سیٹیزن پورٹل پر شکایت کرے ان کی جواب طلبی ہمارا کام ہے اس سے عوام بے بس نہیں ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کہ مزید لوگ سٹیزن پورٹل کا استعمال کریں،اس پر حکومت کےاب تک  کوئی فنڈز نہیں لگے، اس کو مزید باختیار اور مضبوط بنائیں گے۔انہوں  نے کہا کہ بطور وزیراعظم اس سسٹم سے مجھے یہ جاننے میں آسانی رہے گی کام سا ادارہ یا وزارت کام کر رہی ہے،کون سا بیوروکریٹ یا وزیر کام کر رہا ہے اس سے جزا و سزا کا نظام آسان ہوگا اور اس کا احتساب کر سکیں گے۔ان کی  ترقی اور ان کے خلاف کارروائی میں آسانی ہوگی گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس آفیسر کی کارکردگی اب بہتر نہیں ہوگی اس کو دوسری جگہ تعیناتی کی بجائے فارغ کیا جائے گا۔انہوں  نے کہا کہ سٹیزن پورٹل سے سے عوام کے اختیارات بڑھیں گے اور ان کی آواز سنی جائے گی۔

قبل ازیں وزیر اعظم کو پاکستان سٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔سینیٹر فیصل جاوید نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔