پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ، فائنل میچ شجاع آباد لائنز کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت  لیا

325

شجاع آباد ،21 دسمبر (اے پی پی ): آل تحصیل شجاع آباد پریمیئر لیگ  کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شجاع آباد لائنز کرکٹ کلب کا مقابلہ وارئیر کرکٹ کلب کے درمیان گورنمنٹ ہائی سکول کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جو شجاع آباد لائنز کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا ۔

شجاع آباد لائنز کرکٹ کلب نے پہلے کھلتے ہوئے 154 کا ہدف دیا جس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے جن میں شجاع آباد لائنز کرکٹ کلب کا ٹاپ سکور کرنے والے کھلاڑیوں میں آصف ملک 55 رنز اسکور کئے راؤ شہزاد 32 رنز اسکور کئے اور قصور فیاض 29 رنز بنائے  وارئیر کرکٹ کلب کی جانب کی سے بولنگ کراتے ہوئے احمد اور شہزاد مگھن حسنین راؤ اخلاق اور حزیفہ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا دوسری اننگز میں وارئیر کرکٹ کلب  نے 146 رنز اسکور کیے بڑے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکور مکمل نہ کرسکے ۔

وارئیر کرکٹ کلب کی جانب سے  عبدالجبار 23 رنز بنائے اور شہزاد مگھن نے 25 رنز بنائے حزیفہ نے 13رنز بنائے اور شہزاد  نے 25 رنز بنائے اس طرح شجاع آباد لائنز کرکٹ کلب نے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ 8 رنز سے جیت لیا شجاع آباد لائنز کرکٹ کلپ کیجانب  سے سلمان قریشی 1 مظفر ملک نے 2 اور نوید جام نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے آخر میں پورے ٹورنامنٹ کی اچھی بولنگ اور بیسٹ مین اور آل راونڈ کو انعامات سے نوازا گیا اور فائنل میچ کے جیتنے پر شجاع آباد لائنز کے کپتان نوید جام کو وینر ٹرافی بھی دی گئی ۔