پشاور؛ ایکسائز پولیس نے کارروائی کرکے گاڑی سے 60 کلوگرام آئس برآمد کرلی

139

پشاور، 2دسمبر(اے پی پی): ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے ایک بڑی  کارروائی کرتے ہوئے آئس سے بھری گاڑی پکڑ لی اور گاڑی سے 60 کلوگرام آئس برآمد کرکے سمگلر کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے بارے میڈیا کو تفصیلات  بتاتے  ہوئے ڈی جی فیاض علی شاہ نے  کہا  کہ منشیات کے بارے خفیہ اطلاع پر ڈی آئی خان انڈس ہائی وی اوبھایا پل کے قریب ناکہ بندی کی گئی اور ہائی ایس گاڑی ڈی این سی 9126 جو بلوچستان سے پشاور جارہی تھی اسکو روک کر تلاشی لینے پر اس سے آئس برآمد ہوئی جو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ پکڑی گئی آئس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک ارب روپے سے زائد ہے۔ پولیس نے سیف اللہ نامی سمگلر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔